۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تحصیل ٹھری میرواہ، سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے خیموں کی فراہمی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام، تحصیل ٹھری میرواہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں خیمے تقسیم کئے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام، تحصیل ٹھری میرواہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں، اللہ بخش رند، محمد نواز اعوان، محمد رمضان شیخ، خیر محمد چوہان، خادم علی چوہان، انب فقیر مگنھار، جعفر جلالانی اور سارنگ شر میں 30 متاثرین کو مکمل عزت و احترام، مسالک و مکاتب سے بالاتر ہوکر اور استحقاق کے پیش نظر، محترم رضاکاروں نے 30 خیمے، متاثرین کے زمین بوس مکانات کے قریب اور جائے پناہ پر نصب کرکے دئیے، تاکہ ان کی مشکلات کسی حد تک کم ہوسکیں۔

ضلع خیرپورمیرس کے مندرجہ ذیل علاقوں میں متاثرین کو خیمے نصب کرکے دئیے گئے ہیں:

* تحصیل صوبھو ڈیرو، 45 عدد، خیمے

* تحصیل ٹھری میرواہ، 30 عدد، خیمے

* تحصیل فیض گنج، 20 عدد خیمے

* تحصیل کوٹ ڈیجی، 10 عدد خیمے

اس طرح ضلع خیرپورمیرس میں 105 خیمے متاثرین کو نصب کرکے دئیے گئے ہیں۔

تمام تر قلت وسائل کے باوجود، گذشتہ 5 ماہ سے ملک کے طول و عرض میں بالخصوص سندھ و بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سرگرمیاں جاری ہیں اور رضاکاران اور کارکنان شب و روز امدادی کاموں میں مصروف عمل ہیں جبکہ انہیں ناہموار اور دشوار گذار راستوں کو بھی عبور کرنا پڑتا ہے، جبکہ یہ رضاکاران، خود بھی متاثرین میں سے ہیں۔

الحمدللہ، ضلع خیرپورمیرس کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 900 متاثرہ گھرانوں کو اشیائے خورد و نوش اور مچھر دانیاں ان کی خدمت میں پیش کی گئیں تھی، اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں 100 عدد، ترپال (سائبان) بھی فراہم کئے گئے تھے اور اس کے علاوہ تبرک امام حسین علیہ السلام بھی متاثرین کی خدمت میں پہنچایا گیا تھا۔

تحصیل صوبھوڈیرو میں قائد محترم کی سرپرستی میں فراہمی، آب، مستحقین کے مکانات اور بنیادی ضروریات کی تعمیرات بھی کی گئیں تھی، محرم الحرام میں عشروں کا انعقاد، ماہ رمضان المبارک میں تبلیغاتی سینٹرز کا قیام اور دیگر شعبوں میں سارا سال فعالیت انجام پذیر ہوتی رہتی ہے۔

رب کریم کی بارگاہ میں دعاگو ہیں کہ بحق معصومین علیہم السلام، قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کو اپنی تائیدات سے سرفرازی نصیب فرمائے اور ہمیں ان کی اطاعت کرنے کی توفیق نصیب فرمائے اور زہرا (س) اکیڈمی کے اراکین، معاونین اور رضاکاروں کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے اور ان کی خدمات کو قبول و منظور فرمائے۔ آمین یارب العالمین۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .